آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،رہنمائوںنے موچی گیٹ جلسے کے انتظامات بارے بریفنگ دی

ہفتہ 3 فروری 2018 22:02

آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،رہنمائوںنے موچی گیٹ جلسے کے انتظامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ، کل ( پیر) کو موچی گیٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرینگے ۔ آصف علی زرداری گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس آمد کے بعد لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی قیادت میں لاہور تنظیم نے ملاقات کر کے پانچ فرور ی کو یوم یکجہتی کشمیر پر منعقدہ جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ آصف علی زرداری نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :