آصف زرداری کی سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائینگی،چھپ کر حملہ کرنیوالوں کی ڈوریاں ہلانے والے زیادہ وقت چھپے نہیں رہیں گے، بیان

ہفتہ 3 فروری 2018 22:02

آصف زرداری کی سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت الفاظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سوات میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہیدوں کا لہو اس جذبے کو مزید تقویت دے گا کہ وطن دشمنوں کا صفایا ہماری منزل ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ چھپ کر حملہ کرنے والوں کی ڈوریاں ہلانے والے زیادہ وقت چھپے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ملک دشمنوں کا پیچھا کرکے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کچل دیا جائے۔ آصف علی زرداری نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرکے اپنی جانیں قربان کرنے والے قوم اور ملک کے ہیرو ہیں۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :