لاہور، راناثناء اللہ نے پیرحمیدالدین سیالوی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش

ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے اور موقف کو واضح کیا ،جلاس میں ن لیگ کے رہنما ضعیم قادری، مولانا رحمت اللہ اور دیگر علما بھی شریک ہوئے ختم نبوت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ اور لازمی جزٴْ ہے، ختم نبوت اور مقام نبی کے برخلاف عقیدہ رکھنے والا کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا، رانا ثناء اللہ کمیٹی کا وزیرقانون کا موقف سننے کے بعد ان کے عقیدہ ختم نبوت پر اطمینان کا اظہار رانا ثنائ اللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ، پیر نظام الدین سیالوی

ہفتہ 3 فروری 2018 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) وزیرقانون پنجاب راناثنائ اللہ نے پیرحمیدالدین سیالوی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے اور موقف کو واضح کیا ہے۔ رانا ثنائ اللہ لاہور میں ختم نبوت سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے،اجلاس کی صدارت نظام الدین سیالوی نے کی جب کہ اجلاس میں ن لیگ کے رہنما ضعیم قادری، مولانا رحمت اللہ اور دیگر علما نے شرکت کی۔

وزیرقانون راناثنائ اللہ نے ختم نبوت سے متعلق اپنے عقیدے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ اور لازمی جزٴْ ہے، ختم نبوت اور مقام نبی کے برخلاف عقیدہ رکھنے والا کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔کمیٹی نے وزیرقانون کا موقف سننے کے بعد ان کے عقیدہ ختم نبوت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ راناثنائ اللہ کے بیان کردہ موقف کو آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی کے سامنے رکھیں گے جب کہ کمیٹی کے جو ممبران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے انہیں بھی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سیال شریف کے پیر نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثنائ اللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ہے۔ رانا ثنائ اللہ نے کافی حد تک شرکائ اجلاس کے تحفظات بھی دور کردیے ہیں۔۔واضح رہے کہ پیرحمیدالدین سیالوی نے راناثنائ اللہ کے ختم نبوت سے متعلق بیان پر احتجاج کرتے ہوئے وزیرقانون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے احتجاجی تحریک بھی شروع کی تھی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیرحمیدالدین سے ملاقات کرکے ان کی شکایت کا ازالہ اور تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :