سوات ،تحصیل کبل میں آرمی یونٹ پر خود کش حملہ،تین سیکورٹی اہلکار شہید ،سات اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 3 فروری 2018 21:23

سوات ،تحصیل کبل  میں آرمی یونٹ پر خود کش حملہ،تین سیکورٹی اہلکار شہید ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی یونٹ پر خود کش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید، سات اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کے روز سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں آرمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں ہونے والے خود کش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ سات سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ وفاقی و صوبائی وزراء اور سیاسی رہنمائوں نے کبل میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔