وزیر اعلیٰ پنجاب کی15فروری کو ہونیوالے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 3 فروری 2018 21:16

بوریوالا۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بورے والا میں 15فروری کو ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیںکے دفتر میں اراکین اسمبلی ،ضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگی ورکروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورے والا کو اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں جس سے سڑکیں ،ہسپتا ل اور تعلیمی اداروں کے حالات بہتر ہوئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کا ہر ورکر 15فروری کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیئے اپنا کلیدی قردار ادا کرے گااور وزیر اعلی کا بورے والامیں جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہو گا،میٹنگ سے چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں نے بھی خطاب کیا او ر جلسے کو کامیاب بنانے کے لیتے اپنی تجاویز دیں۔