کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی،رانا مشہود احمد خاں

ہفتہ 3 فروری 2018 21:13

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں ..
بوریوالا۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ انشاء اللہ ایک دن شرمندہ تعبیر ہو گا ، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔آزادی کشمیر کے لیے کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کشمیر میں جہاں پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے وہاں پاکستان میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے جس کے لیے عوام میں شعورکی بیداری اور تعلیم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،آج پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے ،دنیا میں پاکستان کا ایک اہم کردار ہے جو ہمیں ادا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں ، اس مسئلہ اور تعلیمی انحطاط پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ طلباء پاکستان کی ترقی میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں جس کے لیے انہیں دن رات انتھک محنت کرنا ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں کی طرف سے قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں شہر بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء اور استاتذہ نے شرکت کی اور انسانی ہاتھوں کی طویل اور مضبوط زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ،اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں سید ساجد مہدی سلیم ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی ،چیئر مین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی حاجی علی اکبر بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رائو تسلیم اختر ،ڈی ایس پی بورے والا طاہر مجید ملک اراکین بلدیہ بورے والا ،تجارتی،سماجی ،صحافتی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔