قبائلی عوام نے ملک کی خاطر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ،ملک کی ترقی میں انکا ایک نمایاں کردارہے،سکندر حیات شیرپائو

قومی وطن پارٹی قبائلی علاقہ جات کی ترقی کیلئے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھیں گی اس کی خا طر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، اہل علاقہ اور پارٹی عہدداروں سے خطاب

ہفتہ 3 فروری 2018 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کی خاطر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں اور ملک کی ترقی میں انکا ایک نمایاں کردارہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی قبائلی علاقہ جات کی ترقی کیلئے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھیں گی اور اس کی خا طر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مہمند ایجنسی کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ اور پارٹی عہدداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر، ملک نصرت ، ملک حنیف اور امجد مہمند بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے عوام مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی مسائل سے دوچار ہیں اور حکومت کوانکی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی حکومت سے مہمند ڈیم کی تعمیر پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے یہاں کے عوام کو روز گار کے بہتر مواقعوں کی فراہمی ، زرعی پیداوار میں اضافہ اور آبادی کو سیلاب کی تباہ کاری سے بچاو،ْکے ساتھ بجلی پیداوار میں بھی حاطر خواہ اضافہ ہوگا اور بجلی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پایا جائیگا۔

انہوں نے مہمند ڈیم سے متعلق فیزبیلٹی کمیشن روپورٹ پر تاحال عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقہ کے بہتر مستقبل کیلئے ڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سکندر شیر پاو،ْ نے پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات اور خطے میں امن و امان کے قیام کی بہتری سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوںممالک کے نابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرروت ہے انہوں نے کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے اور خطہ سے دہشت گردی خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

پڑوسی ممالک کے مابین اس اہم ایشو ںپر ہم آہنگی اور باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کو اعتمادمیں لیے بغیر کوئی بھی اقدام کارگر ثابت نہیں ہوسکتی ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی نے دونوں ممالک کے سماجی ،معاشی اور اقتصادی صورتحال کو انتہائی خراب کیا ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور یہ واحد جماعت ہے جو عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہر فورم اور ہر محاذ پر پختونوں اور صوبہ کے حقوق و بہبود کیلئے آواز اٹھائیگی اور اس ضمن میں عملی جدوجہد کے ذریعے پختونوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے عملی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :