سونے سے بنی فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی عالمی دور ے کے دوران تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی،تقریب رونمائی کیلئے تقریب کا انعقاد

فیفا اور پاکستانی نمائندوں کا وفد تھائی لینڈ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان آیا، ایئرپورٹ پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے ٹرافی وصول کی سابق فرانسیسی فٹبالر کرسٹیان کیرم نے اس کی رونمائی کی پاکستانی وفد میں سابق کپتان یونس خان، گلوکارہ مومنہ مستحسن، قر العین بلوچ، اداکارہ مایا علی اور دیگر شامل تھے ، ٹرافی کا وزن 6کلو گرام سے زائد ہے جو 18 قیراط سونے سے بنائی گئی میرے نزدیک فٹبال ایک دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور فیفا کی ٹرافی کا پاکستان آنا بہت بڑی بات ہے، یونس خان میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی رونمائی کے لیے پاکستان آئے گی ،مجھے لگتا ہے ایک دن پاکستان بھی فٹبال میں اعلی مقام حاصل کرے گا، کپتان کلیم اللہ مجھے لاہور پہنچنے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی، پہلی مرتبہ فیفا ٹرافی کا آنا اعزاز کی بات ہے،پاکستان میں فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، ہم کھیلوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں، کرسٹیان کیرم ٹرافی پاکستان کے دورے کے بعد آج قازقستان روانہ ہوگی، چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہوگا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا

ہفتہ 3 فروری 2018 20:00

سونے سے بنی فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی عالمی دور ے کے دوران تاریخ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) سونے سے بنی فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی عالمی دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئی۔روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے ٹرافی کا عالمی دورہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا۔فیفا اور پاکستانی نمائندوں کا وفد تھائی لینڈ کے چیانگ مائی ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان آیا ۔فرانس کے سابق فٹبالر کرسچین کیرمبیو اور فیفا کے دیگر نمائندے فٹبال کی عالمی تنظیم کے وفد میں شامل ہیں۔

جبکہ پاکستانی وفد میں سابق کپتان یونس خان، گلوکارہ مومنہ مستحسن، قر العین بلوچ، اداکارہ مایا علی اور دیگر شامل ہیں۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا وزن 6کلو گرام سے زائد ہے جو 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی جہاں لاہور کے نجی ہوٹل سابق فرانسیسی فٹبالر کرسٹیان کیرم نے اس کی رونمائی کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عظیم کرکٹر یونس خان، گلوکارہ مومنہ مستحسن، قر العین بلوچ اور اداکارہ مایا علی نجی پرواز کے ذریعے ٹرافی لے کر لاہور پہنچے۔ایئرپورٹ پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے ٹرافی وصول کی جس کے بعد اسے رونمائی کے لیے لاہور کے ایک نجی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔اس موقع پر پاکستانی کرکٹ اسٹار اور عظیم بلے باز یونس خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک فٹبال ایک دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور فیفا کی ٹرافی کا پاکستان آنا بہت بڑی بات ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی رونمائی کے لیے پاکستان آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود فٹبالرز کے لئے ٹرافی کا آنا حوصلہ افزا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ایک دن پاکستان بھی فٹبال میں اعلی مقام حاصل کرے گا۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 1998 میں فرانس کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے فٹبالر کرسٹیان کیرم نے کہا کہ مجھے لاہور پہنچنے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ فیفا ٹرافی کا آنا اعزاز کی بات ہے۔سابق فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، ہم کھیلوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ فیفا شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے دورے کے بعد آج ( اتوار ) 4 فروری کو قازقستان روانہ ہوگی۔ ٹرافی چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہوگا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا۔سابق کھلاڑیوں اور کوچز کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی فیفا رکنیت معطل ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان آنے سے کھیل کو فروغ ملے گا۔۔