گیپگو میں غیر قانونی بھرتیاں،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی

ہفتہ 3 فروری 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں ملوث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی اور ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ راجہ پرویز اشرف بھی کراچی میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، احتساب بیورو نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف اپنے دور اقتدار میں گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کر کے الزام میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام ہے عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔