رانا ثناءاللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ہے،پیرنظام الدین سیالوی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 فروری 2018 17:46

رانا ثناءاللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ہے،پیرنظام الدین سیالوی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری 2018ء) : سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمیدالدین سیالوی مطالبے پرقائم کمیٹی کےسامنے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ پیش ہوگئے ہیں۔ سیال شریف کے پیر نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ آج سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی مطالبے پرقائم کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

جس میں رانا ثناء اللہ نے پیر حمیدالدین کے تحفظات کو دورکیا۔ کمیٹی میں سیدریاض حسین شاہ،مفتی عبدالعلیم، مولانارحمت اللہ، وزیراوقاف زعیم قادری شامل تھے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ سیال شریف کے پیر نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے ہمیں کافی حد تک مطمئن کردیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کافی حد تک شرکاء اجلاس کے تحفظات بھی دور کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :