Live Updates

میں بہت خطرناک ہوں اور برا ہوں،عمران خان صحافی کے سوال پرجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 فروری 2018 17:23

میں بہت خطرناک ہوں اور برا ہوں،عمران خان صحافی کے سوال پرجواب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت خطرناک اور میں بہت برا ہوں،جس پرصحافی ان کے منہ کی طرف دیکھتا رہ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج لاہور میں پارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین کے دفتر کا دورہ کیا۔جہاں پر چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماءں سے ملاقات بھی کی۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصرگفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافی کے ایک سوال پر’’نیب نے تحقیقات کا آغازکیا ہے،کیا آپ پیش ہونگے؟‘‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بڑا خطرناک ہوں اور بہت برا ہوں۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ناجائز دولت سے متعلق قانون نفاذ ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف نےشریفوں کی ایون فیلڈ جائیداد کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ کیا نوازشریف تحقیقات کواپنے اوراولاد کے خلاف عالمی سازش قراردیں گے؟

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :