کینٹ ایریاز میں پروفیشنل ٹیکس کی شرح میں سو گنا اضافے کا فیصلہ

کمپیوٹر ریپئرنگ ،میڈیکل سٹورز و لیبارٹریز ،آپٹیکل شاپس ،پٹرول پمپ ،سی این جی اسٹیشنز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل

ہفتہ 3 فروری 2018 17:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے 5برس کے بعد کینٹ ایریاز میں پروفیشنل ٹیکس کی شرح میں سو گنا اضافہ کا فیصلہ کر لیا ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ ایریاز میں پروفیشنل ٹیکس کی نئی شرح جاری کرتے ہوئے کمپیوٹر ریپئرنگ ،میڈیکل سٹورز و لیبارٹریز ،آپٹیکل شاپس ،پٹرول پمپ ،سی این جی اسٹیشنز سمیت متعدد نئی کیٹیگریز کا بھی اضافہ کیا ہے اور نئی شرح ٹیکس کے اطلاق کے ضمن میں ٹیکس گذاروں کی تجاویز بھی طلب کی ہیں ۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ قبل ازیں کینٹ ایریاز میں 10اکتوبر2012کی نافذ کردہ شرح سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی جاری تھی جسے سال 2018میں نظر ثانی کے بعد پروفیشنل ٹیکس کی نئی شرح جاری کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ نظر ثانی شدہ پروفیشنل ٹیکس کے اطلاق کے ساتھ ہی مختلف کاروبار کرنے والے متعدد شعبہ جات کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیاہے اور اس حوالے سے اے ،بی اور سی کیٹگریز بنا کر ٹیکس کی شرح کا تعین کیا گیا ہے ۔

اس سلسلہ میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے نئی شرح کے اطلاق و نئی کیٹیگریز کی بابت مختلف پیشوں سے منسلک افراد کی تجاویز 2مارچ2018تک وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہاہے کہ پروفیشنل ٹیکس کی نئی شرح و کیٹیگریز کے بارے میں اگر قابل عمل تجاویز دینے کے خواہاں ہوں وہ کینٹ بورڈ میں تحریری تجاویز دے سکتے ہیں تاھم یہ تجاویز 2مارچ سے قبل راولپنڈی کینٹ بورڈ کو موصول ہو جانی چاہیئں۔

متعلقہ عنوان :