انسداددہشتگردی عدالت میں نوازشریف ودیگرکیخلاف مقدمہ قتل کےاخراج کی رپورٹ جمع

عدالت نے مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کو26فروری کوطلب کرلیا،تفتیش میں شاہ محمود قریشی کامئوقف بھی درست ثابت نہیں ہوا۔پولیس کی انکوائری رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 فروری 2018 16:30

انسداددہشتگردی عدالت میں نوازشریف ودیگرکیخلاف مقدمہ قتل کےاخراج کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری 2018ء) : انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو26 فروری کوطلب کرلیا ہے،شاہ محمود قریشی کوسابق وزیراعظم، وزیرداخلہ اور آئی جی پولیس سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ میں بطورمدعی طلب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق و دیگرکے خلاف دھرنے کے دوران 4 افراد کے قتل کامقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

دھرنے میں 400 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے نسداد دہشتگردی عدالت میں ملزمان کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پرمقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ جمع کروادی۔ پولیس نے رپورٹ میں مئوقف اختیارکیاہے کہ مدعی مقدمہ نے قتل ہونے والے افراد کی شناخت نہیں دی۔تفتیش میں شاہ محمود قریشی کامئوقف بھی درست ثابت نہیں ہوا۔جس پرانسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو26 فروری کوطلب کرلیا ہے۔