مصباح کی قبر کشائی غلط روایت ، مستقبل میں ایسی درخواستیں معمول بن جائیں گی، ڈی پی او

ہفتہ 3 فروری 2018 15:40

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سیّد اشفاق انور نے کہا ہے کہ مصباح کی قبر کشائی کر کے غلط روایت کو جنم دیا گیا ہے، مستقبل میں پولیس کے پاس آئے روز قبر کشائی کی درخواستیں معمول بن جائیں گی۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ڈی پی او نے کہا کہ مصباح کی موت کے بعد بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مصباح کے والدین اور ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کیے تھے جس کے بعد قبر کشائی کے لیے درخواست دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصباح کے جسمانی اعضاء کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، لیبارٹری رپورٹ اور بیانات میں اگر ہم آہنگی نہ پائی گئی تو پھر کیس کی کریمنل پروسیڈنگ کی جائے گی، تمام رپورٹس سیشن جج کے سامنے پیش کی جائیں گی اور عدالت تمام چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد اگلی کارروائی کا حکم جاری کرے گی۔ سیّد اشفاق انور نے کہا کہ مصباح کی قبر کشائی کر کے غلط روایت کو جنم دیا گیا ہے، مستقبل میں کسی کی بھی ماں، بہن اور بیٹی کی موت کی صورت میں قبرکشائی کی درخواستیں دی جائیں گی جو اچھی بات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :