تھر میں غذائی قلت اور دیگر امراض میں مبتلا مزید 7 بچے انتقال

ہفتہ 3 فروری 2018 13:00

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) تھر میں غذائی قلت اور دیگر امراض میں مبتلا مزید 7 بچے انتقال کرگئے ،ْ ماہ فروری میں جاں بحق ہرنے والے بچو ں کی تعداد 10ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت تھرپار کر کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب مزید 7 بچے انتقال کرچکے ہیں۔انتقال کرنے والے بچوں میں 4 نومولود جس میں3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ3 بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 2سال کے درمیان تھیں اور گزشتہ 3 دنوں میں اب تک 10 بچے انتقال کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :