توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور مقدمے کا دفاع کریں گے، دانیال عزیز

جمعہ 2 فروری 2018 23:50

توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور مقدمے کا دفاع کریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری امور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پیمانہ خودطے کیاکہ فیصلے پبلک پراپرٹی ہیں ان پربات ہوسکتی ہے،پاناما کا فیصلہ ابھی تک آیا ہی نہیں،اقامہ کا آیا ہے،توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور مقدمے کا دفاع کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکن وفاقی وزیر برائے نجکاری امور دانیال عزیز نے جمعہ کے روز نجی ٹی سے گفتگو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر بات کی جا سکتی ہے ، عدلیہ کے فیصلے پبلک پراپرٹی ہیں ، ان پر بات کی جا سکتی ہے ، سپریم کورٹ نے پیمانہ خودطے کیاکہ فیصلے پبلک پراپرٹی ہیں ان پربات ہوسکتی ہے۔