پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائی کررہاہیجبکہ افغانستان کی70فیصدعلاقے پرطالبان کااثرورسوخ ہے،وزیر دفاع خرم دستگیر

جمعہ 2 فروری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائی کررہاہے،پاکستان نے ضرب عضب کے ذریعے کامیابیاں حاصل کیں ہیں ، افغانستان کی70فیصدعلاقے پرطالبان کااثرورسوخ ہے، ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں،امریکانے بھارت کو حواری کے طور پر پیش کردیا، امریکاکہتاہے بھارت ہمارااسٹریٹجک پارٹنرہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے چندروزمیں افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، افغان مہاجرین کی واپسی کا وقت آگیاہے، ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں،افغانستان میں قیام امن پاکستان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ردالفساد کے ذریعے کارروائیاں جاری ہیں،حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے ساتھ تعاون کے امریکی الزام کو پاکستان مسترد کرتا ہے ، امریکا نے افغانستان میں امریکانے بھارت کو حواری کے طور پر پیش کردیا ہے ، امریکاکہتاہے بھارت ہمارااسٹریٹجک پارٹنرہے۔