دانیال عزیزکوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

جمعہ 2 فروری 2018 23:12

دانیال عزیزکوتوہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر دانیال عزیزکے بیانات کانوٹس لیتے ہوئے ان کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے اورہدایت کی ہے کہ دانیال عزیز7فروری کو عدالت میں پیش ہوں۔