حویلی بہادر شاہ کے پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 فروری 2018 23:00

حویلی بہادر شاہ کے پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی
حویلی بہادر شاہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 2فروری 2018ء ):حویلی بہادر شاہ کے پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،دھماکہ اس وقت ہوا جب پاور پلانٹ ٹیسٹنگ پوزیشن میں تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق حویلی بہادر شاہ کے پاور پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے بعد پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے کافی حد تک پاور پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب پاور پلانٹ کی ٹیسٹنگ کی جا رہی تھی۔پاور پلانٹ کی آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ کل وزیر اعلیٰ پنجاب کی مخصوص ٹیم کو اس پاور پلانٹ کے معائنے کے لیے آنا تھا۔