Live Updates

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان کے خلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم

جمعہ 2 فروری 2018 23:01

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیئرمین عمران خان نیجمعہ کو بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیب کے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم کیا گیا ،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ باقی صوبوں کے ہیلی کاپٹرز اور جہازوں کے استعمال کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں۔

عمران خان ایک منٹ کے لیئے بھی کبھی ہیلی کاپٹر ذاتی استعمال میں نہیں لائے۔ خیبرپختونخوا حکومت نیب کے ہیلی کاپٹر نوٹس کا جواب دے گی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹکنے بتایا کہ کوہاٹ اور مردان واقعات کے ذمہ دار جلد گرفتار ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات