آصف علی زرداری سے فنگشنل لیگ کے سابق ایم پی اے امام الدین شوقین کی اسلام آباد میں ملاقات

جمعہ 2 فروری 2018 23:01

آصف علی زرداری سے فنگشنل لیگ کے سابق ایم پی اے امام الدین شوقین کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سانگھڑ سندھ سے تعلق رکھنے والے فنگشنل لیگ کے سابق ایم پی اے امام الدین شوقین نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ امام الدین شوقین نے ملاقات میں فنگشنل لیگ کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

امام الدین شوقین نے کہا کہ ملک میں صرف ایک ہی سیاسی پارٹی ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے نوجوان قیادت دی ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریے کے لئے کام کریں گے۔ آصف علی زرداری نے امام الدین شوقین کی پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :