کوئٹہ ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی کردار کشی کی مذمت

ایف آئی اے اور سائبر کرائم اس صورت حال کا نوٹس لے ورنہ ڈاکٹراحتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، ترجمان

جمعہ 2 فروری 2018 22:45

ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک گروپ کی جانب سے ڈاکٹروں کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے اور سائبر کرائم اس صورت حال کا نوٹس لے اگرصورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو ڈاکٹراحتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ چھوٹی چڑیا گروپ کی جانب سے ڈاکٹروں کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹی چڑیاجو کہ ایک بلیک میلر چلا رہے ہیں اور ہمیشہ ڈاکٹروں سمیت دیگر کی کردار کشی کی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے ترجمان ایف آئی اے اور سائبر کرائم سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں ورنہ ڈاکٹر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔