Live Updates

ترجمان گورنرخیبرپختونخوا کی تحریک انصاف کی جانب سے گورنرکے سب زیادہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے الزام کی تردید

غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت

جمعہ 2 فروری 2018 22:44

ترجمان گورنرخیبرپختونخوا کی تحریک انصاف کی جانب سے گورنرکے سب زیادہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) ترجمان گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنرکے سب زیادہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کے الزام کی سختی سے تردیدکی ہے اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کی ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنربحیثیت صوبائی اور فاٹا کے انتظامی سربراہ ہونے کے ناطے ہیلی کاپٹر سمیت تمام وسائل کے استعمال کاحق رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنرنے ہیلی کاپٹرکااستعمال زیادہ ترفاٹا کے دوروں کیلئے کیاجن کامقصدفاٹا کی تعمیر نو ،وہاںامن کاقیام اورزخم خوردہ قبائلی عوام کی دلجوئی کرناتھا۔ گورنرکے دوروں کے علاوہ قدرتی آفات اوردہشت گردی کے متاثرین کی مدد کیلئے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کیاگیا۔ترجمان گورنر ہاؤس نے مزیدکہاہے کہ گورنرنے مجموعی طورپر ہیلی کاپٹرکاتقریباٌ ایک چوتھائی استعمال کیا۔ گورنراپنے اوراپنے ساتھیوں سمیت کسی سیاحتی مقام کے تفریحی دورے پرنہیں گئے۔ گورنرکے تمام دوروں کامقصد وفاق کوتقویت دینااورقبائل کی دہلیز پران کے مسائل کاحل ہے۔ ہیلی کاپٹرکااستعمال قانونی وآئینی اختیارہے جسے آئندہ بھی سرکاری اورعوامی مفاد میں سوچ سمجھ کر استعمال کیاجائیگا۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :