سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا میرہزارخان بجارانی کے صاحبزادے کو فون‘ افسوس و تعزیت کا اظہار

جمعہ 2 فروری 2018 22:41

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا میرہزارخان بجارانی کے صاحبزادے ..
سکھر۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مرحوم صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی وفات پرانکے لواحقین سے اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق دونوں رہنماؤں نے فون پر مرحوم کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی میر شبیرعلی بجارانی سے افسوس وتعزیت کی اوردعا ء کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ، علاوہ ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے کرم پور( کندھکوٹ ) پہنچ کر مرحوم صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی وفات پر انکے لواحقین سے تعزیت کی،وفد میںصوبائی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی ،شیرمحمد جونیجو ودیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :