پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل فائر کرکے فضا میں موجود ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ

سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:36

پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل فائر کرکے فضا میں موجود ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل فائر کرکے فضا میں موجود ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے میزائل فائر کرنے کا کامیاب مظاہرہ دیکھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یہ کامیاب مظاہرہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کیا۔سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاک فضائیہ اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے، اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں غیر معمولی سنگ میل عبور کرنے کی طاقت عطا فرمائی، جدید ہتھیاروں کا کامیاب مظاہرہ اس طیارے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے 6 لڑاکا اسکواڈرن پہلے ہی فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لیس کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :