سینیٹ انتخابات کی آمد، ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 فروری 2018 22:18

سینیٹ انتخابات کی آمد، ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) سینیٹ انتخابات کی آمد کے سلسلے میں ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ن لیگ نے پہلی مرتبہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ اسحاق ڈار بوجہ بیماری لندن میں مقیم ہیں، اس لیے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا سیاسی کیرئیر بظاہر ختم ہوگیا ہے۔ نیب ریفرنسز کے باعث اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا امکان نہیں۔ اسی لیے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :