ہائیر پاکستان کے سربراہ اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریری کا نقیب اللہ کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان

جاوید آفریری نے نقیب اللہ محسود کے بچوں کے لئے 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا جبکہ دھرنے کے اخراجات کے لیے بھی 5 لاکھ روپے دے دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 فروری 2018 21:58

ہائیر پاکستان کے سربراہ اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریری کا نقیب ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02فروری2018ء ) :ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریری نے نقیب اللہ محسود کے لواحقین کے لیے بڑا قدم اٹھا یا۔ اسلام آباد میں نقیب اللہ محسود شہید پختون جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے بچوں کے لئے 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا جبکہ دھرنے کے اخراجات کے لیے بھی 5 لاکھ روپے دے دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریری نے نقیب اللہ محسود کے لواحقین کے لیے بڑا قدم اٹھا یا۔انہوں نے نقیب اللہ محسود کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا ۔وہ اسلام آباد میں نقیب اللہ محسود شہید پختون جرگہ سے خطاب کر رہے تھے۔خطاب کے دوران جاوید آفریری نے نقیب اللہ محسود کے بچوں کے لئے 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا جبکہ اسلام آباد میں جاری احتجاجی جرگہ کے اخراجات کے لیے بھی 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔۔

متعلقہ عنوان :