راولپنڈی میں غریب شخص نے اپنی معزور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے والے درندے کو معاف کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 فروری 2018 21:55

راولپنڈی میں غریب شخص نے اپنی معزور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) بااثر افراد کے دباو پر راولپنڈی میں غریب شخص نے اپنی معزور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے والے درندے کو معاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گجر خان سے ایک افسوسناک کیس سامنے آیا ہے۔ گجر خان کے رہائشی منیر احمد نے اپنی 17 سالہ معذور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی درندے کو معاف کردیا۔

منیر احمد نے سیشن عدالت میں حاضر ہوکر حلف نامہ داخل کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے محمد ادریس نامی لڑکے پر غلط فہمی کی بنیاد پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ محمد ادریس نے 2 سال قبل اس کی معذور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔ اس واقعے کا عینی شاہد گواہ وہ خود ہے۔ اس واقعے کے بعد منیر احمد نے ادریس کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کئی چھاپے مارنے کے باوجود ادریس کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ منیر احمد نے بتایا ہے کہ اب اس حوالے سے علاقے کے بااثر افراد نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی تلقین کی ہے۔ اسی لیے وہ اب ادریس کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ واپس لیتا ہے۔ اس موقع پر منیر احمد کی متاثرہ معذور بیٹی نے بھرپور انداز میں شور مچاتے ہوئے اپنے والد کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا۔ تاہم جج نے منیر احمد کی درخواست قبول کرتے ہوئے ادریس کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :