اسرائیل کی مخالفت مسترد :پولینڈ کی سینیٹ نے ہولو کاسٹ کے نام سے ایک بل منظور کر لیا

ایوان بالا کے 57 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا ،23 نے مخالفت کی ،2 ارکان غیر حاضر رہے

جمعہ 2 فروری 2018 22:33

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) پولینڈ کی سینیٹ نے ہولو کاسٹ کے نام سے ایک بل منظور کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولش پارلیمان کے ایوان بالا کے 57 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا ،23 نے مخالفت کی ہے اور2 ارکان رائے شماری کے وقت غیر حاضر رہے تھے۔اس بل کے تحت جو کوئی بھی نازی جرمنوں کے موت کے کیمپوں کو پولش قرار دے گا یا تھرڈ ریخ جرائم کو پولینڈ کے کھاتے میں ڈالے گا تو اس کو زیادہ سے زیادہ3 سال تک جیل کی سزا سنائی جاسکے گی۔

پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں پولینڈ کی حکمران دائیں بازو کی قانون اور انصاف پارٹی کی اکثریت ہے۔اب پولش صدر آندرزیج ڈوڈا کے دستخطوں کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا اورانہیں 21 دن میں اس پر دستخط کرنا ہوں گے جبکہ اس دوران میں وہ اس کو ویٹو بھی کرسکتے ہیں لیکن انھوں نے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ ہم یقینی طور پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ہمیں تاریخی سچائی کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انھیں اسرائیل کے جارحانہ اور مخالفانہ ردعمل پر صدمہ پہنچا ہے۔اسرائیل نے پولینڈ سے اس بل کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اس کے نزدیک اس بل کی ایک شق سے نازی جرمنی کے تعذیبی کیمپوں میں یہودیوں کی نسلی تطہیر کے عمل میں پولینڈ کے کردار سے انکار کی کوشش کی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :