محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے تو عدلیہ بہترین مخالف آیا تو سازش کا حصہ ہے،راجہ پرویز اشرف

سپریم کورٹ پر حملہ، صحافیوں کو جیلوں مین ڈالنے والا جمہوریت کا امین بننے کی کوشش نہ کرے، نفیسہ شاہ،وقارمہدی

جمعہ 2 فروری 2018 22:31

محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے تو عدلیہ بہترین مخالف آیا تو سازش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریڑی اطلاعات نفیسہ شاہ اور صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ میاں نواز شریف نظام کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کرتے کرتے تھک جائیں گے لیکن کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، وہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کا بستر گول ہوجائے تاکہ کسی طرح انکے خلاف ہونے والی اربوں روپوں کی کرپشن کی تحقیقات رک جائیں لیکن پی پی پی انکی کسی ایسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دی گے۔

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے تو عدلیہ بہترین ہے مگر اگر کسی کیس میں انکے مخالف فیصلہ آئے تو انکو سازش ہوتے نظر آتی ہے، وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ماضی میں مختلف منتخب حکومتوں کے خلاف وہ خود سازشیں کرتے رہے ہیں، پی پی پی کے دورحکومت میں بھی انھوں نے کالا کوٹ پہن کرسازش کی آج بھی وہ اپنی دولت بچانے کے لیے ملک اور آئینی اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخاب میں ملک بھر سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے، اگلے ماہ ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پی پی پی کی کامیابی نواز شریف کے لیے بڑا دھجکہ ہوگا، عمران خان اور نواز شریف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں کا منشورصرف اور صرف اقتدار ہے۔ پی پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے نواز شریف کی کراچی میں کی گئی تقریروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جس شخص کی ساری زندگی آئین کے خلاف کام کرتے گزری وہ آج آئین کی پاسداری کے قصیدے پڑھ رہا ہے۔

سپریم کورٹ پر حملہ اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈالنے والا شخص دن رات قانون کی حکمرانی کے ودر پڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس جمہوری روایت کی آج کل بات کرتے کرتے نہیں تھکتے جبکہ یہ وہی شخص ہے جو آئین میں ترمیم کرکے امیر المومنین بننا چاہتا تھا تاکہ پاکستان میں خاندانی بادشاہت قاہم کی جاسکے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے نواز شریف کے دورہ کراچی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف جب کراچی ائیرپورٹ پر اترے تو انکے ساتھ استقبال کرنے والوں سے زیادہ وفاقی وزرا اور پنجاب کے رہنما تھے جبکہ ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے صوبائی عہدیدار تک موجود نہ تھے۔

لوگوں کو کرایہ پر لانے کیلیے لاکھوں روپے خرچ اوردیگر انتظامات کرنے کے باوجود بھی دیہاڑی پر آئے لوگ محال، کارکنان بھی نہ پہنچے۔ شہر کے چند کاروباری لوگوں سے گذارش کی گئی کہ فیکٹریوں سے مزدور ائیرپورٹ پہنچائے جائیں لیکن وہاں سے بھی رسوائی ہاتھ لگی ۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جماعت اب ماضی ہونے کوہے ، سندھ میں نہ کبھی تھی نہ ہوگی۔ دعوے سے کہتا ہوں نواز شریف سندھ کے کسی شہر میں جلسہ تو دور کی بات ایک جلسی بھی کر لیں تو بڑی بات ہوگی۔