نوری ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی کینسر ڈے پر ’پبلک آگاہی سیمینار‘ (کل) ہوگا،عرفان صدیقی مہمان خصوصی ہونگے

جمعہ 2 فروری 2018 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان سوسائٹی آف کلینیکل اونکولوجی، نوری ہسپتال ، تنظیم بہبود مریضاں نوری کے زیر اہتمام عالمی کینسر ڈے پر ’’ پبلک آگاہی سیمینار‘‘ آج ہفتہ 3فروری2018 ء صبح 11بجے نوری ہسپتال میں ہوگا ۔ اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ پروفیسر عرفان صدیقی مہمان خصوصی ہوںگے۔

(جاری ہے)

نوری ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہیم خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ صدرپاکستان گرین ٹاسک فورس سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ، سرپرست تنظیم بہبود مریضاں نوری ڈاکٹر احمد قدوائی مہمانا ن اعزاز ہونگے ۔سیمینار میں ملک بھر سے ماہرین کینسر شرکت کریں گے علاوہ ازیں کینسر سے شفا یاب ہونے والے مریض اپنے تجربات اور مشاہدات سے بھی شرکاء کو آگاہ کریں گے ،سیمینار کے اختتام پر ایک واک بھی منعقد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :