نو ا ز شریف کا عدلیہ کے خلاف رویہ ملک کے لئے انتہا ئی خطرنا ک ہے ، اس سے ملک کو فائدہ نہیں صرف اور صر ف نقصان ہوگا، پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول ودیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پیڑول بم گرایا ہے جس کے خلاف قومی اسمبلی میں سخت احتجاج کیا جائے گا

جمعہ 2 فروری 2018 22:22

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) نو ا ز شریف کا عدلیہ کے خلاف رویہ ملک کے لئے انتہا ئی خطرنا ک ہے ، اس سے ملک کو فائدہ نہیں صرف اور صر ف نقصان ہوگا ،پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے وفاقی حکومت کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول ودیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پیڑول بم گرایا ہے جس کے خلاف قومی اسمبلی میں سخت احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے ٹنڈومحمد خان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف چند مقام پر لوڈشیڈنگ پر کنڑول ہے باقی پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ جاری ہے نو از شریف کی نظر میں صر ف ان کہ من پسند لو گ سچے اور باقی سب جھو ٹے ہیں لو ڈشیڈنگ کو ختم کر نے کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں ،سینٹ کے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹ حاصل کرنے کیلئے تمام پارٹی اپنی کوشش کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی بھی سینٹ الیکشن میں زیادہ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کا عدلیہ کے خلاف دھکمی آمیزرویہ ہے اس سے صرف ملک کو نقصان ہو گا ، سابقہ دور میں پیپلز پارٹی کے خلاف بھی سخت فیصلے آئے لیکن کبھی بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی یہ تو حملے اور ججزکے بچوں کو ملک بدر کرنے کی بات کرتے ہیںانہیں اپنی زبان پر کنڑول کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی وافر مقدر میں موجود تھی لیکن وفاقی حکومت کی جانب انہیں باہر بھیجنے کی اجازت نہیں دی جس سے سندھ اور پنجاب کے آبادگاروں کو بے تحاشہ نقصان ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے سید اعجاز شاہ ،پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو،سید کشف الحسین شاہ،جمن کہیر،رضا خاصخیلی،غلام بنی منگسی،رازق خان پٹھان،ممتاز شورو،سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے بعدازں سید نوید قمر نے میر عنایت تالپور روڑ کا افتتاح کیا ایم پی اے سید اعجاز شاہ کی والدہ کے ایصال ثواب کی دعا میں شرکت کی اور پریس کلب کے صدر مظفر رند کے چا چا کی وفات پر تعزیت کی ۔