رحیم یار خان،یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میںمذہبی وسیاسی جماعتوں کامشترکہ اجلاس

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میںمتحدہ مجلس عمل میں شامل تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کامشترکہ اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ مکی مسجدچوک پٹھانستان زیرصدارت جے یو آئی (ف) کے ضلعی رحیم یارخان امیرمولاناعبدالرئوف ربانی منعقدہوا جس میںمتفقہ طورفیصلہ کیاگیاکہ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیربھرپورطریقہ سے منایاجائے گا، شاہی روڈپرصبح 10بجے انسانی ہاتھوںکی زنجیربنائی جائے گی اورریلیاں نکالی جائیںگی، جلسہ بھی منعقدکیاجائے گا، وکلاء انجمن تاجران وتمام سیاسی جماعتوںکودعوت دی جائے گی اورمساجدمیں پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئمے مولاناعبدالرئوف ربانی، جماعت اسلامی کے ضلعی صدرڈاکٹرانوارالحق، جے یو پی کے ڈویژنل صدرمحمدریاض نوری، مرکزی اہلحدیث کے مرزاافتخاربیگ، قاری شاہدثناء اللہ قصوری، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء بانرزمان، مرتضیٰ حیدر، قاری ظفراقبال شریف، مولاناعامرفاروق عباسی، قاری اظہراقبال رحیمی، قاری عظیم بخش رحیمی، عابدحسین باجوہ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتیں قوم کے ساتھ مل کرپانچ فروری کوکشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی منائیںگے اورثابت کریںگے کہ قوم کابچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے، ہم کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضے اورعوام پربھارتی فوج کے انسانیت سوزمظالم کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اپنی قراردادوںپرعمل کرکے کشمیری عوام کوحق خودارادیت دلائے تاکہ وہ اپنی آزادی اورخودمختاری کے ساتھ زندگی گزارسکیں، اجلاس میں عبدالرشیدمہران نے بھی شرکت کی۔