کارکنوں نے منصوبہ سازوں کے سارے منصوبے فلاپ کردیے ، نواز شریف جیت گیا،

مخالفین کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے ایک بھی منصوبہ نہیں، مخالفین ایم او یوز کو رو رہے ہیں اور نواز شریف دس ہزار میگاواٹ بجلی بنا گیا مریم نواز کا سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں نواز شریف کے حق میں گواہی دینے والوں کیلئے میدان چھوٹے پڑ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کارکن جس طرح آگے بڑھے ہیں انہوں نے مخالفوں کو دھول چٹا دی، کارکنوں نے منصوبہ سازوں کے سارے منصوبے فلاپ کردئیے ، نواز شریف جیت گیا، مخالفین کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے ایک بھی منصوبہ نہیں، مخالفین ایم او یوز کو رو رہے ہیں اور نواز شریف دس ہزار میگاواٹ بجلی بنا گیا،جہاں مخالفین سازشوں پر سازشیں کررہے ہیں، نوازشریف اگلے پانچ سال کا منصوبہ بنارہا،نوازشریف سوچ رہا کہ اگلے پانچ سال عوام کی کیسے خدمت کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ مشرف کہتا تھا کہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا، اب مشرف کہاں ہے ،نوازشریف کو کچھ نہیں ہونیوالا، اس کے ساتھ اللہ کی مدد اور ماں کی دعا ہے ،پانامہ اور اقامہ کے بعد ہر الیکشن میں زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر مملکت برائے اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب بھی انکے ہمراہ تھیں، سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے قبل مریم نواز کا سینئر رہنما غلام دستگیر خاں ، وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کی رہائشگاہ پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، جہاں پر انہوں نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلیز سے ملاقاتیں بھی کیں۔