لاہور ہائیکورٹ نے 76 لیگل انسپکٹر کو مستقل نہ کرنے پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 76 لیگل انسپکٹر کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے انسپکٹر لیگل خرم شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت دوران درخواستگزاران کے وکیل صفدرشاہین پیرزادہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ 2004 میں حکومت نے درخواست گذاروں کو بطور لیگل انسپکٹر بھرتی کیا تاہم تاحال مستقل نہیں کیا گیا درخواستگزاران کے وکیل نے نشاندہی کی کہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود عہدوں پر مستقل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت 76 لیگل انسپکٹرز کو عہدوں پر مستقل کرنے کا حکم دی. عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔