Live Updates

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے خلاف عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف کارروائی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے اتحادی عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف کارروائی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا ہے اور سپیکر قومی اسمبلی سے دونوں ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس بجھوا نے کا مطالبہ کیا گیا ہی. مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے سیکرٹری حیاث مجید شیخ نے حمزہ رشید ایڈووکیٹ کے توسط سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو چٹھی لکھی ہے جس کی نقول چئیرمین الیکشن کمشن اور چئیرمین سینیٹ کو بھجوائی گئی ہی.

(جاری ہے)

چٹھی میں نشاندہی کی گئی کہ عمران خان اور شیخ رشید نے لاہور میں اپوزیشن کے جلسے میں اپنی اپنی تقاریر میں پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا . چٹھی میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ کیلیے نامناسب الفاظ استعمال کر کے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور اب وہ رکن اسمبلی رہنے کا حق کھو چکے ہیں. چٹھی میں مطالبہ کیا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق دونوں اراکین قومی اسمبلی کارروائی کے لیے ریفرنس بھجوائی. چٹھی میں پیمرا پر بھی زور دیا گیا کہ عمران خان اور شیخ رشید کے بیانات نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات