شریف خاندان کی لندن جائیداد برطانوی حکومت کے ریڈار پر بھی آگئی، برطانوی حکومت ..
تازہ ترین : 1

شریف خاندان کی لندن جائیداد برطانوی حکومت کے ریڈار پر بھی آگئی، برطانوی حکومت کی جانب سے چھان بین کا آغاز کردیا گیا

شریف خاندان کی لندن جائیداد برطانوی حکومت کے ریڈار پر بھی آگئی، برطانوی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) شریف خاندان کی لندن جائیداد برطانوی حکومت کے ریڈار پر بھی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں ایک جانب شریف خاندان اپنی لندن جائیداد کی وجہ سے پاکستان کی عدالتوں اور نیب کے نشانے پر ہے، وہیں اب اس حوالے سے برطانوی حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے شریف خاندان کی لندن جائیداد کی چھان بین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے شریف خاندان کی جائیداد کے حوالے سے تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جائیداد کیلئے رقوم کی ترسیل کی تفصیلات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/02/2018 - 21:29:41

اس خبر پر آپ کی رائے‎