واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سائٹ زون کے ہیلتھ ورکرز نے یونائٹیڈ ورکرزیونین کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی نے مرکزی رہنمائوں وحید بلوچ ،تسلیم چوہان ،ریحان الٰہی ،صابر مسیح ،پرویز مسیح ،خدابخش شاہانی ،اشرف حمایتی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ سائٹ زون میں سیوریج ڈویثرن کا دورہ کیا اور انکے مسائل معلوم کیے ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے یونین کے لائحہ عمل سے ہیلتھ ورکرز کو آگاہ کیا ۔سائٹ زون کے ہیلتھ ورکرز کی اکثریت نے یوسف مسیح کی سربراہی میں یونائٹیڈ ورکرز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ۔ریفرنڈم کے سلسلے میں رابطہ مہم کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے اور ہیلتھ ورکرز کی80فیصد اراکین نے یونائٹیڈ ورکرز یونین پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔