ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،سینیٹر حافظ حمداللہ

غریب قوم کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنیوالے اور دھرنوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں، رہنما جے یو آئی

جمعہ 2 فروری 2018 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں غریب قوم کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنیوالے اور دھرنوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں،ہماری مخلصانہ کاوشوں اور اقدامات کی بدولت آج صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ‘ یہ بات انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوںنے کہاکہ سابق حکمران اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو صوبہ ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا، غریب قوم کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے اور دھرنوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سابق حکمران عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو صوبہ ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا‘ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،صوبے اور عوام کے مفاد سے قطع نظر انہوں نے کرپشن کو فروغ دیا اور قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، صوبے کو پسماندگی کی جانب دھکیلا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کو جب بھی اقتدار ملا، ہمیشہ صوبے اور ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ، ہماری مخلصانہ کاوشوں اور اقدامات کی بدولت سے اس گورنمنٹ سے قبل جو ترقیاتی کام ہوئے تھے اس کی آج بھی ثمرات آرہے ہیں مزید موقع ملا تو ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں گے نہ کہ وفاق کو رقم واپس کرینگے ۔