انتخابی فہرستوں کی سالانہ نظرثانی کے حوالے سے تصدیقی عمل آخری مراحل میں داخل

ریجنل الیکشن کمیشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر پر مشتمل ٹییمیں تمام کام کی نگرانی کر رہی ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن دوسرے مرحلے میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں تمام ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر اور مقرر کردہ ڈسپلے سینٹر ز پر عوام کے معائنے کے لیے رکھی جائیں گی ، بیان

جمعہ 2 فروری 2018 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) انتخابی فہرستوں کی سالانہ نظرثانی کے حوالے سے تصدیقی عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ جمعہ کو جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام صوبوں بشمول فاٹا اوراسلام آباد میں تصدیقی عمل تسلی بخش طریقے سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر تصدیقی عمل کا 75 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ترجمان نے بتایا کہ ریجنل الیکشن کمیشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر پر مشتمل ٹییمیں تمام کام کی نگرانی کر رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں تمام ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر اور مقرر کردہ ڈسپلے سینٹر ز پر عوام کے معائنے کے لیے رکھی جائیں گی اور اندراج / منتقلی /درستگی کے فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ووٹر اپنے ووٹ کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی سکتا ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ اس قومی فریضہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے تعاون کریں اور اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں الیکشن کمیشن کے تمام صوبائی، ریجنل اور ضلعی دفاتر سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جس کے لیے مرکز معلومات و شکایات قائم کردیے گئے ہیں جن کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :