جامعہ کراچی: چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعہ 2 فروری 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء)جامعہ کراچی کے قائمقام ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیے کے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز لیول 01اور بزنس چائنیزمیں داخلوں کے لئے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 06 فروری 2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 500/= روپے کے عوض صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔