فنڈز کی کمی عوام کی خدمت سے دور نہیں کرسکتی وسائل محدودمگر جذبے لامحدود ہیں ۔ریحان ہاشمی

جمعہ 2 فروری 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جائز فنڈز اور اختیارات نہ دے کر حکومت سندھ کراچی کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے لیکن حق پرست بلدیاتی نمائندے ہر قسم کی رکاوٹ کو عبور کرکے عوام کے مسائل حل کرنے لئے کوشاں ہے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع کو ترقی دینے کا جو عزم کیا ہے اُسے ہر حال میں پورا کریں گے ۔

وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5-L اور 5-M کی درمیانی شاہراہ پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ،یونین کمیٹی 8 کے چیئرمین ، وائس چیئر مین یوسی پینل کے افراد اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے ضلع وسطی کی ہر یوسی میں مرحلہ وار ماڈل سڑک بنانے کا کام تیزی سے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزکورہ سڑک پر جاری ترقیاتی کام اور گرین بیلٹ کی تزین و آرائش اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ واضع رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت خریدی جانے والی لائٹ مشینریز جن میں روڈ کٹر ،کمپیکٹر ،ڈرل مشین کام کی رفتار کو تیز کررہی ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس سڑک کی گرین بیلٹ پر کچرے کے انبار تھے اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی بلدیہ وسطی اس سڑک کو ماڈل سڑک بنانے کے لئے گرین بیلٹ سے کچرے کی صفائی کے بعد خوبصورت پھول دار پودوں کے زریعے تزین و آرائش کے کام کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی، روڈ کی استر کاری کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کا کام کررہی ہے۔

اور بہت جلد اس شاہراہ کو ماڈل سڑک بنا کر علاقہ مکینوں کو تحفہ دیں گے ۔ اس موقع پر عوام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی نے حکومت سندھ پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری کی جوپالیسی اپنائی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔علاقہ مکینوںنے سڑک کی تعمیر و تزین و آرائش کے حوالے سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع میںفوری طور پر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تو نہیں کر سکتی مگر اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے ۔