پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ، فوری واپس لیا جائے۔ رہنماء جما عت اہلسنّت

عوام پہلے ہی ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں سے پریشان ہیں مشکلات میں اضافہ ہو گا

جمعہ 2 فروری 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماء عبد الحفیظ معارفی،سید رفیق شاہ،مفتی ناصر خان ترابی،مفتی فیض الہادی،اظہر خان قادری،محمد الطاف قادری،علامہ اکرام المصطفیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اپنے ردً عمل میں کہاکہ عوام پہلے ہی ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں سے پریشان ہیں پیٹرولیم کی قیمتوں کا اثر تمام شعبوں پر پڑتا ہے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے پیٹرولیم کے نرخ بڑھانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت بیرونی قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹور چکی ہر پاکستانی بچہ ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض ہے ۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب غریب اذیت کا شکار ہیں ، حکومت عوام دشمن فیصلہ فوری واپس لے ۔ نیز جما عت اہلسنّت کراچی ضلع کورنگی کے زیر اہتما م درس قرآن و تربیتی نشست اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد صدیقیہ رضویہ کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ہو گی ،مولانا سید راشد علی رضوی خطاب کریں گے۔