وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ گلگت بلتستان کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع کے لئے ہنگامی بنیادوں پر علاج و معالجے کا خصوصی انتظام کریں ۔یعقوب شہباز

جمعہ 2 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے گلگت بلتستان کے اپو زیشن لیڈر (ر)کپٹن شفیع کی آغا خان ہسپتال میں عیادت کی یعقوب شہباز کا اس موقع پر کہنا تھا کے 19جنوری کو شفیع صاحب معمولی چیک اپ پر ہسپتال آئے مگر ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی کا شکار ہو کر وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اس وقت (ر)کیپٹن شفیع کی زندگی ڈاکٹرز کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شد ید خطرے میں ہے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ابھی تک حکومت سندھ کے کسی بھی نمائندے کی طرف سے کپٹن شفیع سے رابطہ نہ کر نا انتہائی شرم اور افسوس کا مقام ہے ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے اپوزیشن لیڈر(ر) کیپٹن شفیع کے لئے ہنگامی بنیادوں پر علاج و معالجے کا خصوصی انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :