ترقیاتی کام کے باعث ہفتے کو پپری کے چندعلاقوں میں شٹ ڈائون لیا جائے گا، کے الیکٹرک

جمعہ 2 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) TP-1000منصوبے کے تحت بروز ہفتہ 3فروری کو پپری کے چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ پپری کے یہ علاقے بشمول پپری پمپنگ اسٹیشن پر بھی مختصر تعطل رہے گا جس کی پیشگی اطلاع واٹر بورڈ کو کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ واٹر بورڈ کے دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ’’شٹ ڈائون کی پیشگی اطلاع اور باہمی رضامندی کے بعد لیا جارہا ہے اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں واٹربورڈ کے نمائندگان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔- 40کروڑ ڈالر کے ٹرانسمیشن پروجیکٹ TP-1000 منصوبے کے تحت 8نئے گرڈ اسٹیشنز، سرکٹس اور ٹرانسمیشن لائن سمیت ترسیلی منصوبے کی تکمیل کا کام جاری ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ترقیاتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :