پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست کاروباری اتار چڑھاؤ

جمعہ 2 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 44638پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد 44250پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن اختتامی مراحل میں محدود پیمانے پرحصص کی خریداری کے سبب تیزی غالب آگئی اور ٹریڈنگ کے اختتام پرانڈیکس 45.72پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20پوائنٹس پر بند ہوا۔

تیزی کے اثرات غالب رہنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 33ارب 20کروڑ51لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 5کروڑ60لاکھ 55ہزار شیئرززائدرہا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑھ چڑھ کر خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس میں پہلے دو گھنٹوں میں374پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 44300،44400،44500اور44600کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 44638پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا اضافے سی44222پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازا ںسرمایہ کاروں کی جانب سے قدرے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہونے لگے اور انڈیکس منفی زون میں داخل ہوگیا اس دوران ایک موقع پر انڈیکس 44250پوائنٹس کی نچلی سطح پر جاپہنچا تاہم ٹریڈنگ کے آخری نصف گھنٹے میں حصص کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس ایک بار پھر مثبت زون میں داخل ہوگیا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس245.72پوائنٹس کے اضافے سے 44301.20پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اسی طرح120.90پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31887.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس11.03پوائنٹس کے اضافے سی22152.02پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

(جاری ہے)

تیزی کے اثرات غالب رہنے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب 20کروڑ51لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم91کھرب 38ارب 25کروڑ23لاکھ روپے سے بڑھ کر91کھرب71ارب 45کروڑ74لاکھ روپے ہو گیا ۔اسی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ43لاکھ 72ہزار شیئرز کا کاوربار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میںجمعرات کو9ارب روپے مالیت 22کروڑ 83لاکھ 17ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے جمعرات کے مقابلے میںجمعہ کو لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاںبھی بہتر رہی ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سی 219کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ131میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔گزشتہ روزجن کمپنیوں کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا ان میںلوٹی کیمکل 4کروڑ93لاکھ ،دیوان سیمنٹ ایک کروڑ94لاکھ پاور سیمنٹ ایک کروڑ74لاکھ ،بینک آف پنجاب ایک کروڑ45لاکھ اور کے الیکٹرک ایک کروڑ24لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے جب کہ قیمتو ںمیں اتار چڑھاوٌ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 454روپے کے اضافے سی11504روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت 350روپے کے اضافے سی7350روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو اور خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 71.03روپے اور44.57روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعدپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہو کر1995.66روپے اورخیبر ٹوبیکوکے حصص کی قیمت کم ہو کر846.98روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :