میر ہزار خان بجارانی اور میں نے ایک ساتھ 1973 میں قانون کی تعلیم حاصل کی ، قانون دان خواجہ نوید

فریحہ کو پچیس سال سے جانتا ہوں۔ دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ معمولی نوک جھوک ہوتی رہتی تھی۔ کل نہ جانے کیسے یہ واقعہ پیش آگیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سابق صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ ڈیفنس سلطان مسجد میں ادا کی گئی،جس میں انکے عزیز و اقارب اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ، نمازہ جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر ، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، عارف علوی ،سعید غنی سمیت کئی سیاستدانوں نے شرکت کی اس موقع میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معروف قانون خواجہ نویدنے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی اور میں نے ایک ساتھ 1973 میں قانون کی تعلیم حاصل کی ۔

(جاری ہے)

فریحہ کو پچیس سال سے جانتا ہوں۔ دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ معمولی نوک جھوک ہوتی رہتی تھی۔ کل نہ جانے کیسے یہ واقعہ پیش آگیا۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ سے پہلے کوئی بھی رائے دینا قبل از وقت ہے۔فریحہ رزاق کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :