پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ
نقیب اللہ محسود کے قتل پر را انوار کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،یہ ابھی تک کیسے لاپتہ ہے اسے جلد گرفتار کیا جانا چاہئے، زرداری اور عمران خان دونوں چور ہیں آئندہ کے انتخابات میں عوام انھیں ووٹ نہ دیں،کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 2 فروری 2018 22:09
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف گلالئی کے نام جلد سیاسی جماعت بنا رہی ہیں آئندہ کے عام انتخابات میں عوام زرداری اور عمران خان کو ووٹ نہ دیں دونوں چور ہیں عمران خان خیبر پختونخوا کا چور ہے اور آصف زرداری سندھ کا چور ہے،، نقیب اللہ محسود کے قتل پر را انوار کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
یہ ابھی تک کیسے لاپتہ ہے اسے جلد گرفتار کیا جانا چاہئے۔را انوار کے ماورائے عدالت سینکڑوں افراد کو قتل کرنے چیف جسٹس جوڈیشئل کمیشن بنائیںچیف جسٹس لائق تحسین ہیں کہ انھوں نے زینب نقیب اللہ محسود کے قتل پر نوٹس لیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ ماتحت عدالتوں میں پیسہ چلتا ہے اور لوگوں کو انصاف نہیں مل پاتا میں سمجھتی ہوں کہ ماتحت عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ دو چار مجرموں کو پھانسیاں دی جائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو لگام دی جاسکے ماورائے عدالت قتل کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے تاکہ جلدی انصاف مل سکے فوجی عدالتوں میں کم ازکم مجرموں کو پھانسی تو ملتی ہے۔کراچی کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ یہاں جو سیاسی پارٹیاں اقتدار مں رہی ہیں وہ ہی کراچی کے عوام کے قتل میں ملوث رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور زراری آپس میں آپس میں مل چکے ہیں ، عمران خان مستقل تبدیلی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ایک اور سوال پر عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب میں جب تک اصلاحات نہیں لائی جاتیں تب تک کرپشن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والے کس منہ سے غریب کی بات کر رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بہت خراب ہے نظام تعلیم بہت ناقص ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ سیاستدانوں کے بچوںکی تعلیم و علاج سرکاری اسپتالوں اور تعلیمی اداروں لازمی قرار دیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.