ملک کو ترقی اورقوم کو خوشحال بنانا مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا عزم ہے ، شجاعت علی پاشا

جمعہ 2 فروری 2018 22:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کیا ہے ، ملک کو ترقی اورقوم کو خوشحال بنانا مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا عزم ہے ۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نواز شریف عوام کے دلوںمیں بستے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا ۔ اقتصادی راہداری سے ترقی کا نیا دور شروع اور پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور جس طرح ہماری حکومت نے ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے کامیابی کے ساتھ باہر نکالا ہے ترقی کے دشمن آج بھی ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکا ہے اور بجلی بحران ختم ہو چکا ہے ۔ سابق حکومت جھوٹے وعدے کرتی رہی لیکن ہم نے 2018سے قبل اندھیرے ختم کئے ہیں اور ملک میں بجلی گھروں کی تعمیر کی ہے ۔میرٹ کے فروغ سے عوام آدمی بھی سہولیات حاصل کر رہا ہے اور مخالفین کے پاس اس قسم کا کوئی ترقیاتی منصوبہ موجود نہیں ہے ۔ مخالفین فقط نعروں اورانا کی سیاست کر رہے ہیں۔