مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں،نصرت جمشید ملک

جمعہ 2 فروری 2018 22:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) صدر خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ ن نصرت جمشید ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے تمام تعلیمی و دیگر پروگرامزمیرٹ پالیسی کے عکاس ہیں۔ کرپشن، سفارش اوراقرباء پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں جب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ترقی اورخوشحالی لاتی ہے۔

2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ دھرنا گروپ کی جھوٹ ،منافقت ،انتشاراورالزام تراشی کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اپنے دورحکومت میںکرپشن کے قبرستان بنانے والوں کابھی عوام محاسبہ کرے گی۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا کردار سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان ترقی کے لحاظ سے بدل رہا ہے جبکہ سیاسی بصیرت سے عاری انتشار پھیلانے والے سیاستدانوں کی سوچ آج بھی نہیں بدلی۔

متعلقہ عنوان :